پاکستان بھرکےجامعات المدینہ میں بذریعہ مدنی چینل’’فیضانِ
علم‘‘ سلسلے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ کےزیرِاہتمام یکم
نومبر2021ءبروزپیرعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دورۃ الحدیث شریف سےبذریعہ
مدنی چینل پاکستان بھرکےجامعات المدینہ میں ’’فیضانِ علم‘‘ سلسلے کا انعقاد
ہواجس کاآغاز تلاوت ِقراٰن ِمجید اور نعت ِرسول مقبول ﷺ سے ہوا۔
بعد ازنعتِ رسول مقبول ﷺ مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےنگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے
طلبۂ کرام کی تربیت کرتےہوئے انہیں نماز
کی پابندی ،دُرودِ پاک اور اوراد دو
ظائف کی برکتوں کے حوالے سے ترغیب دلائی۔
مزید نگرانِ شوریٰ نے امیر اَہل ِسنت دامت براکاتھم العالیہ کے حوالے سے آپ کی سادگی ،قناعت اورپرہیزگاری کے بہت ہی پیارے
مدنی پھول ارشادفرمائے۔
بعدازاں امیر اہل ِسنت دامت براکاتھم العالیہ کی
آمدکا سلسلہ بھی ہوا،اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت نےطلبۂ کرام کو اپنے محبت بھرے ملفوظات سے نوازا،طلبۂ کرام کو
علم ِ دین کے فضائل کے حوالے سے مختلف احادیثیں مبارکہ سنائی اور ان احادیث سے سبق حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔اس
کےعلاوہ امیر اَہل ِسنت نے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنے اور ٹیلی تھون میں
بھرپوراندازسےاپناحصہ ملانےکے حوالے سےخوشگوار مدنی پھو ل عطاکئے۔
واضح رہے اس اجتماع ِپاک میں مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک طلبۂ کرام و اساتذہ کرام ، ناظمین کرام اور شعبہ کے تمام
اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)